کچھ دلچسپ و عجیب انتخاب

0 comments

 


 

کچھ دلچسپ و عجیب انتخاب

 دوستو!  بہت سی معلومات ایسی ہیں جن سے عام انسان کم ہی واقف ہوتے ہیں۔ ایسی ہی کچھ دلچسپ و عجیب معلومات آج اپنے دوستوں سے شئیر کرتے ہیں۔

 

ڈیڈ باڈی ایک سال تک سفر کرتی رہی

 پیکنگ کے جنرل نے 1912ء میں وفات پائی تو اس کی میت کو پیکنگ سے کاشغر لے جانا تھا۔ جلوس کی صورت میں اس کی ڈیڈ باڈی( میت )1 جون 1912ء کو پیکنگ شہر سے کاشغر  شہر تک لے جائی گئی۔ کاشغر،شہر پیکنگ سے 2300 میل کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ ڈیڈ باڈی یکم جون 1913ء کو کاشغر پہنچی ۔ اس طرح اس جنرل کی ڈیڈ باڈی پورا ایک سال تک سفر کرتی رہی۔

 

 پندرہ منٹ کا بادشاہ

 لوئیز چہار دہم فرانس کا ایک ایسا بادشاہ گزرا ہے۔ جو 2 اگست 1830ء کو صرف پندرہ منٹ بادشاہ رہا۔ اس بادشاہ کا دورِِ حکومت دنیا بھر میں سب سے کم مانا جاتا ہے۔

 

 نابینا وزیر تعلیم

مصر کے ڈاکٹر طہ حسین پیدائشی طور پر نابینا تھے، اپنی تعلیمی دلچسی محنت اور ہمت کی بدولت مصر کے وزیر تعلیم بن گئے۔ڈاکٹر طہ حسین 1889ء میں پیدا ہوئے۔ پیرس فرانس اور قاہرہ مصر کی یونیورسٹیوں سے تعلیم حاصل کی۔سن1920ء میں فواد یونیورسٹی میں عربی ادب کے پروفیسر مقرر ہوئے اورتقریبا بیس برس تک اس عہدے پر فائز رہے۔1950ء میں مصر کے وزیر تعلیم مقرر ہوئےاور  چالیس سے زیادہ کتابیں بھی لکھ چکے ہیں۔

 

 پہلی بیوی پر ٹیکس معاف

ملائشیا میں قانون ہے کہ اگرآپ پہلی شادی کرتے ہیں تو‌ پہلی بیوی پر ٹٰیکس معاف ہوگا،  لیکن آپ دوسری یا تیسری شادی کرتےہیں تو اب ٹیکس دینا ہوگا اورتیسری بیوی پر ٹیکس کی شرح مزید بڑھ جاتی ہے۔اور چوتھی بیوی پر ٹیکس کی شرح  سب سے زیادہ ہوتی ہے۔کیونکہ وہاں کی حکومت کا اس بارے میں  خیال ہے کہ پہلی بیوی زندگی کی ضرورت ہے۔اور بقیہ ازواج  عیش و عشرت کے لئے  ہیں۔ اگر کوئی رکھنا چاہے تو  ٹیکس بھی ادا کرے۔

 

 33 سالہ Strikeہڑتال

 دنیا کی سب سے لمبی ہڑتال 33 سال تک جاری رہی تھی۔یہ  ہڑتال 4 جنوری 1961ء کو ختم ہوئی۔ یہ ہڑتال کوپن ہیگن ڈنمارک میں حجام نے کی تھی ۔ ایک اور لمبی ہڑتال ڈبلن میں‌  بھی ہوئی تھی۔ اس کا واقعہ  کچھ یوں تھا  کہ کسی وجہ سے ڈبلن کے ایک ہوٹل کے ملازم کو ملازمت سے علیحدہ کردیا گیا۔ جس پر ہوٹل کے ملازمین نے احتجاج کے طور پر ہڑتال کردی۔ یہ ہڑتال 26 مارچ 1939ء کو شروع ہوئی تھی اورپانچ  دسمبر 1953ء تک جاری رہی تھی۔ یعنی تقریبا چودہ سال تک۔

 

 ستر زبانو ں پر عبور

 مشہور مسلمان  عالم 'حکیم و موسیقار ابو نصرالفارابی کے متعلق کتب میں لکھا ہے کہ وہ دنیا کی ستر زبانیں جانتے تھے۔ حیرت انگیز

 

 سب سے طویل عرصے کے بعد پھول دینے والا پودا

 اس پودے کا نام Puyaraimondiiہے ۔ اس کے پھول کو Panicleکہتے ہیں ۔ تقریباًٰ80 سے 150 سال کے دوران اس میں پھول اُگتا ہے ۔ اس پودے کا ایک نمونہ 1870ءمیں بولیویا میں دیکھا گیا تھا جو سطح سمندر سے 13,000فٹ کی بلندی پر موجود تھا ۔ 1958ءمیں ایسا ہی ایک پودا کیلیفورنیا میں لگایا تھا ۔ یہ پودا28 سال بعد بڑھ کر25فٹ تک پہنچا تھا ۔

 

برطانیہ کا بادشاہ، جو انگلش کا ایک لفظ بھی نہیں جانتا تھا

 انگلستان کا بادشاہ جارج اول جو 1660ء میں‌ پیدا ہوا اور جس کا انتقال 1776ء میں ہوا اس نے انگلستان پر 1714ء سے 1727ء تک حکومت کی۔دراصل وہ جرمنی میں پیدا ہوا تھا۔انگلستان کا بادشاہ ہونے کے بعد بھی اس نے کبھی بھی انگریزی سیکھنے کی خواہش ظاہر نہیں کی۔

 

 چھلی Corn کے دانوں کی قطاریں جفت Even ہوتی ہیں

کارن کا بھٹہ جسے ہم چھلی بھی کہتے ہیں۔اس پر دانوں کی قطاریں ہمیشہ جفت تعداد  میں‌ پائی جاتیں ہیں۔ یعنی 8 یا 10 یا 12 عدد۔طاق تعداد والا بھٹہ بہت ہی کم ہوتا ہے۔

 

 نیوٹن برطانوی پارلیمنٹ میں صرف ایک بار بولا

 مشہو سائنس دان سر آیزک نیوٹن (1642ء تا 1727ء) برطانوی پارلیمنٹ کے رکن کی حیثیت سے دوبارہ منتخب ہوئے دارالعلوم میں انہوں نے تقریباً دو برس گزارے،ا س عرصہ میں انہوں نے پارلیمنٹ میں صرف ایک مرتبہ بات کرنے کے لیے منہ کھولا اور وہ بھی اس لیے کہ گرمی بہت زیادہ تھی اور وہ کھڑکی کھلوانا چاہتے تھے۔

 

 چار لاکھ الفاظ پر مشتمل  Love Letter

 دنیا کا بے نظیر محبت نامہ یعنی لو لیٹر چار لاکھ الفاظ پر مشتمل ہے۔ یہ خط ملکہ ایلزبتھ کے ایک درباری نے اپنی بیوی کو لکھا تھا۔آج کل یہ خط برطانیہ کے برٹش میوزم  میں آج بھی محفوظ ہے۔

 

 لمبی چونچ والا پرندہ

 دنیا میں سب سے لمبی چونچ آسٹریلین پیلیکن کی ہوتی ہے جس کا انگریزی نام (Pelicans conspillatus) ہے ۔ اس جانور کی چونچ8.5انچ تک ریکارڈ کی گئی ہے ۔

 

اپنے سے کئی گنا کھانے والا کیڑا

 پولی فیمس پتنگے (Antheraea polyphemus)کا لاروا حشرات میں سب سے زیادہ کھانے کا ماہر ہے ۔ شمالی امریکہ میں پایا جانے والا یہ کیڑا اپنی پیدائش کے صرف56 دنوں کے اندر اپنی جسامت سی 86,000گنا غذا کھا جاتا ہے ۔ اگر یہی تناسب انسانوں میں آزمایا جائے تو یہ ایک 3.17 کلو گرام(7پونڈ)وزنی بچے کو273 ٹن خوراک کھلانے کے برابر ہو گا ۔

 ہوا میں اڑے جیسے چنگاری

 Pyrophorus noctilucus ایک قسم کا جگنو ہے ۔ یہ قدرتی طور پر سب سے زیادہ روشنی دینے والا کیڑا ہے ۔ یہ اپنی توانائی کو تقریباً 100فیصد روشنی میں بدل کر چمکتا ہے جبکہ ایک جدید ترین بلب بھی توانائی کی صرف10فیصد مقدار روشنی میں بدلتا ہے ۔ بقیہ 90فیصد توانائی حرارت کی صورت میں خارج ہوتی رہتی ہے

 

دنیا کی سب سے ننھی چھپکلی

 دنیا کی سب سے چھوٹی چھپکلیوں کے نام Sphaerodactylus parthenopionاور S.ariasiaeہیں۔ ثانی الذکر نوع کی چھپکلی کی لمبائی منہ سے لے کر دم کے جوڑ تک (دم نہیں) 1.6 سینٹی میٹر (0.6 انچ) ہوتی ہے ۔

 

دنیا کی زہریلی ترین مچھلی

اسٹون فشن جسکا انگریزی نام (synanceidae)  ہےاس کو دنیا کی سب سے زہریلی مچھلی بھی کہا جاتا ہے ۔ یہ بحر اوقیانوس  اوربحر ہند  کے سمندروں میں پائی جاتی ہے ۔ ان میں ایک قسمSynanceia horridaنمچھلی میں زہر کا سب سے بڑا غدود پایا جاتا ہے ۔  اس سے انسان باآسانی ہلاک ہوسکتا ہے۔

 

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔