دوسری جنگ عظیم کے بارے میں کچھ عجیب حقائق

0 comments

 



دوسری جنگ عظیم کے بارے میں  کچھ عجیب حقائق


آپ میں سے کچھ دوستوں نے ورلڈ وار ٹو پر مبنی دو  بہترین  فلمیں "سیونگ پرائیوٹ ریان" اور "بینڈ آف برادرز" دیکھی ہوں، اس میں کافی کچھ حقیقت پر مبنی حقائق دیکھائے گئے ہیں۔ لیکن یہاں ہم آپ کو دوسری جنگ عظیم کے کچھ مزید حیرت انگیز حقائق کے بارے میں بتاتے ہیں جو شاید آپ نہیں جانتے ہوں

 

 جنگ میں ہلاک ہونے والا پہلا جرمن فوجی جاپانیوں کے ہاتھوں مارا گیا۔ جبکہ  ہلاک ہونے والا پہلا امریکی فوجی روسیوں کے ہاتھوں مارا گیا۔

 

 2۔   دوسری جنگ عظیم میں یورپ کی فضاؤں میں  ایک لاکھ سے  زائد صرف  اتحادی فوجی  بمبار ہلاک ہوئے۔

 

 3۔ 

پولش کیتھولک دائی جس کا نام

 Stanisława Leszczyńska

سٹینس لاوا لیزینسکا   تھا اس نے مقبوضہ پولینڈ میں ہولوکاسٹ کے دوران " آشوٹز "حراستی کیمپ میں 3000 بچوں   کی پیدائش میں دائی کا  کام سرانجام دیا۔

 

 دوسری جنگ عظیم میں برطانوی فوجیوں کو ایک دن میں تین شیٹس ٹوائلٹ پیپر دیا جاتا تھا۔ جبکہ  امریکیوں کو اس وقت 22  شیٹس دی جاتی تھیں۔

 5۔۔ 1941 میں امریکہ میں تیس لاکھ سے زائد کاریں تیار کی گئیں۔ لیکن جب امریکہ جنگ میں شامل ہوا تو اس دوران پوری جنگ کے دوران صرف 139 مزید کاریں ہی بنائی جاسکیں۔

 

 6۔۔ جنگ میں ہلاک ہونے والے ہر پانچ جرمن فوجیوں میں سے چار مشرقی محاذ پر ہلاک ہوئے۔ مشرقی محاذ روس اور اس  کے ملحق دوسرے علاقےکہلاتے تھے۔

 

 7۔۔1923  میں سوویت یونین میں پیدا ہونے والے بچوں میں  صرف 20 فیصد لڑکے  ہی جنگ میں بچ سکے۔ اسی وجہ سے آج تک روس میں خواتین کی تعداد مردوں سے زیادہ ہے۔

 

8۔ دوسری جنگ عظیم میں امریکی فوج میں سب سے کم عمر فوجی کیلون گراہم تھے جن کی عمر 12 سال تھی۔ گراہم نے اپنی عمر کے بارے میں جھوٹ بولا جب اس نے امریکی بحریہ میں شمولیت اختیار کی۔   زخمی ہونے کے بعد اس کی اصل عمر دریافت ہوئی۔ تو معلوم ہوا کہ یہ تو بہت کم عمر ہے۔

 

9۔ یو کشتیوں  جن کو آبدوز بھی  کہتے ہیں  ان پر خدمات انجام دینے والے ہر چار آدمیوں میں سے صرف ایک ہی زندہ بچ سکا۔

 

10۔ اسٹالن گراڈ پر  حملے کے نتیجے میں دوسری جنگ عظیم میں  جتنی روسی فوجیوں اور شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں وہ  امریکہ اور برطانیہ کی پوری جنگ میں ہلاکتوں سے بھی زائد تھی۔

 

 11۔۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران جرمن  زبان  والے نام 'ہیم برگر' کے استعمال سے بچنے کے لیے امریکیوں نے 'لبرٹی سٹیک' کا نام استعمال کیا۔


 12

۔۔ آپ کو یہ جان کر شائد حیرت ہو کہ  ایڈولف ہٹلر کے بھتیجے ولیم ہٹلر نے دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکی بحریہ میں خدمات انجام دیں۔ یعنی وہ اپنے چچا کے خلاف جنگ میں لڑ رہے تھے۔

 

13۔۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران سب سے بڑی جاپانی جاسوس رنگ ٹیم دراصل میکسیکو میں   قائم کی گئی  تھی۔

 14۔. روسی کیمپوں میں بنائے گئے قیدیوں کے  لئے جیل خانوں  کی شرح اموات 85 فیصد تک تھی۔ یعنی ہر 100 میں 85 قیدی مارے گئے تھے۔

 15۔۔ اتحادیوں کی جانب سے برلن پر گرائے گئے پہلے بم نے برلن چڑیا گھر میں   ہاتھی کو ہلاک کر دیا تھا۔ اور حیرت کی بات یہ کہ اس چڑیا گھر میں صرف ایک ہی ہاتھی تھا۔

 16۔۔ اگر تیسرے ایٹم بم کی ضرورت پڑتی تو کیا آپ جانتے ہیں کہ ممکنہ طور وہ جاپان کا  شہر ٹوکیو ہی ہوتا۔

 17۔ ۔ دوسری جنگ عظیم میں لڑنے والے ایک شاہی جاپانی فوج کے انٹیلی جنس افسر ہیرو اونوڈا نے 1945 میں ہتھیار نہیں ڈالے تھے۔ بلکہ 1974 تک، تقریبا 30 سال تک، وہ فلپائن میں اپنے عہدے پر فائز رہے اور انہوں نے جنگ بندی کا اعلان بھی نہیں کیا ۔ حتکہ ان کے سابق کمانڈر نے 1974 میں انہیں ڈیوٹی سے فارغ کرنے کے لئے ذاتی طور پر احکامات جاری کرنے کے لئے جاپان سے سفر کیا۔

 18۔. دوسری جنگ عظیم میں مجموعی طور پر ہلاکتیں 5 کروڑ سے 7 کروڑ کے درمیان ہوئیں جن میں سے 80 فیصد  صرف چار ممالک یعنی روس، چین، جرمنی اور پولینڈ کے لوگ ہلاک ہوئے۔  ہلاک ہونے والوں میں 50 فیصد سے زائد عام شہری تھے جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی۔

 

تو دوستو ۔
آپ کو ان حیران کن حقائق میں سے کون سی بات پہلے معلوم نہ تھی اپنی رائے کا ا
ظہار کمنٹ باکس میں ضرور کریں


0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔