کچھ انجانے حقائق

0 comments

 


 
کچھ انجانے حقائق
دوستو! ہماری دنیا متعدد دلچسپ٬ عجیب اور حیرت انگیز معلومات سے بھرپور ہے جس کا تعلق زندگی کے مختلف شعبہ جات سے ہے۔ آج اپنے دوستوں سے کچھ ایسے ہی انجانے حقائق کے متعلق معلومات شئیر کرتے ہیں جن کے بارے میں آپ شائد لا علم ہوں۔

1۔ یاہو کی اس وقت کی CEOسی ای او Marissa Mayer پہلے گوگل کی ملازمہ تھیں۔ یہ  صرف گوگل کی ملازمہ ہی نہیں  تھیں بلکہ ان کو یہ  بھی اعزاز بھی حاصل ہے کہ یہ دنیا کے سب سے مقبول ترین سرچ انجن گوگل کی پہلی خاتون ملازم کے طور پر بھی کام کرچکی  تھیں۔ انہوں نے 1999 ء میں گوگل میں ملازمت  بھی اختیار کی تھی۔

2
۔ دنیا میں مہنگی ترین شادیاں مین ہٹن امریکہ میں ہوتی ہیں۔ مین ہٹن امریکہ میں اس ایک شادی پر آنے والا اوسطاً خرچ اسی ہزار ڈالر ہوتا ہے۔ اور یہ امریکہ میں ایک اوسط درجے کی شادی پر خرچ کی جانے والی سب سے زیادہ رقم ہے۔

3
۔ چین میں 93 ملین افراد ایسے ہیں جن کا نام Wang ہے- یقیناً یہ عجیب ہے لیکن یہ اس ملک کا سب سے مقبول ترین نام ہے۔جبکہ دنیا میں سب سے زیادہ رکھا جانے والا نام "محمد" ہے۔ انسائیکلوپیڈیا آف کولمبیا کے مطابق دنیا بھر میں 150 ملین سے بھی زیادہ لوگوں کا نام محمد ہے۔

4
۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ شیر کی دھاڑ کی آواز 5 میل دور سے بھی سنی جاسکتی ہے؟ ہے نہ حیرت انگیز

5
۔ ہر سال دنیا بھر میں رونما ہونے والے کار حادثات میں 50 ملین یعنی پانچ کروڑ افراد زخمی ہوجاتے ہیں- یقیناً یہ کار حادثے کا شکار ہونے والوں کی ایک حیرت انگیز تعداد ہے-

6
۔ آسٹریلیا کی سب سے پہلی پولیس فورس درحقیقت سزا یافتہ قیدیوں پر مشتمل تھی۔ یہ پولیس فورس ایسے قیدیوں پر مشتمل تھی جنہوں نے جیل میں اچھے اخلاق کا مظاہرہ کیا تھا-

7
۔ ہم اکثر اوزون کی تہہ میں ہوجانے والے سوراخ کا ذکر سنتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس سوراخ کا سائز پورے یورپ کے سائز سے دو گنا بڑا ہے؟

8
۔ آپ کو یہ جان کربھی شائد حیرت ہو کہ ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں اس وقت سائیکلوں کی تعداد وہاں کے لوگوں کی آبادی سے بھی زیادہ ہے۔ وہاں غریب ہو یا امیر  یا اوسط درجے کا شہری ہی کیوں نہ ہو سبھی شہر کے اندر کا سفر سائیکل کے ذریعے ہی کرتے ہیں۔ کیونکہ اس سے ان کی ایک تو صحت اچھی رہتی ہے اور فضا بھی بہترین رہتی ہے۔

9
۔ عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے زیبرا سفیدرنگ کا ہوتا ہے اور اس پر سیاہ رنگ کی لائنیں ہوتی ہیں- لیکن آفیشلی زیبرے کو کالے رنگ کا جانورہی لکھا گیا ہے جس پر سفید رنگ کی دھاریاں ہوتی ہیں۔

10
۔ اگر آپ الاسکا میں رہائش اختیار کرتے ہیں تو وہاں پیزا کا آرڈر دینے پر آپ کو پیزا کی ڈلیوری جہاز کے ذریعے کی جاتی ہے۔

دوستو!  آپ کمنٹ میں بتائیں کہ ان باتوں میں سے کون سی بات آپ نے پہلی دفعہ سنی ہے۔


0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔